تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کے ای ایس سی نے بجلی چوروں کیخلاف مہم شروع کر دی

جنگ نیوز -
کراچی…کے ای ایس سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آج سے شہر میں بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف بڑی مہم کا آغاز کردیاگیا۔ترجمان کے ای ایس سی کے مطابق آج سے شہر میں بجلی چوری کرنے والوں کیخلاف بڑی مہم کا آغاز کردیاگیا ہے۔انکا کہنا ہے کہ اس مہم کا آغاز ایسی جگہوں سے کیاجائے گا جو بجلی چوری اور بلوں کی عدم ادائیگی میں سر فہرست ہیں ۔ترجمان کا کہناہے کہ ایسے تمام افراد کے خلاف ایف آئی آر بھی درج ہوگی اور ان کی بجلی بھی منقطع کردی جائیگی۔ترجمان کے مطابق کے ای ایس سی نے اپنے ایماندار صارفین سے گزارش کی ہے کہ اپنے درمیان ایسے عناصر کو روکیں اور نشاندہی کریں جو بجلی چوری میں ملوث ہیں ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.