29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
تہران:پاک ایران وزرائے داخلہ کی ملاقات، سرحدی سکیورٹی کا جائزہ
جنگ نیوز -
تہران …وزیر داخلہ رحمان ملک نے تہران میں اپنے ہم منصب سے ملاقات کی اور پاکستان، ایران سرحد پر سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ رحمان ملک ایران کے سرکاری دورے پر ہیں جہاں انہوں نے ایرانی ہم منصب مصطفی محمد نجار سے ملاقات کی۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان، ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اوردونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم بنایا جائیگا۔ ایرانی وزیر داخلہ مصطفی نجار نے کہا کہ ایران ، پاکستان کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، جن کو مستقبل میں مزید فروغ دیا جائیگا۔