تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

سپریم کورٹ:زیادتی کیس میں مختاراں مائی کی اپیلیں مسترد

جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ آف پاکستان نے مختار اں مائی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔سپریم کورٹ نے مختاراں مائی سے زیادتی کیس میں لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے مقدمے کے ایک کے سوا تمام ملزم بری کردئے ہیں۔جسٹس شاکراللہ جان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے مختاراں مائی کیس کا فیصلہ سنایا،عدالتی بنچ میں جسٹس ناصرالملک اور جسٹس ثاقب نثار شامل تھے ۔ ضلع مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کے گاؤں میروالا سے تعلق رکھنے والی مختاراں مائی کو سال2002ء میں مقامی پنچائیت کے فیصلے پر غیرت کے نام پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا ۔ اس مقدمے میں 14ملزم نامزد ہوئے جن میں سے 8کو ٹرائل کورٹ نے بری کرتے ہوئے باقی چھ کو سزائے موت سنادی تھی، پھر ہائیکورٹ نے چھ میں سے پانچ ملزم بری کردےئے اور ایک مرکزی ملزم عبدالخالق کی سزائے موت بھی عمر قید میں بدل دی تھی ۔جس پر سپریم کورٹ نے معاملے کا ازخود نوٹس لیا جبکہ ملزم عبدالخالق اور مختاراں مائی کی طرف سے بھی اپیلیں عدالت عظمیٰ میں دائر ہوئی تھیں۔دریں اثناء مختاراں مائی نے میروالا میں واقع اپنی رہائش گاہ پر جیو نیوزسے بات کرتے ہوئے روتے ہوئے کہا کہ انہیں اس فیصلے سے دلی صدمہ ہوا ہے اور وہ دوبارہ اپیل کرنے کے متعلقمیں اپنے وکیل سے مشورہ کریں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.