تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

مشرقی افغانستان میں بم دھماکا، 3 پولیس اہلکار ہلاک

جنگ نیوز -
کابل…افغانستان کے مشرقی حصے میں بم دھماکے سے تین پولیس اہل کار ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے ۔ سرکاری ترجمان کے مطابق بم دھماکا جلال آباد میں ہوا ۔ بم پولیس کی بس میں نصب کیا گیا تھا جو اس وقت پھٹ گیا جب پولیس اہلکار ڈیوٹی پر جارہے تھے۔ترجمان کے مطابق دھماکے سے تین پولیس اہل کار ہلاک اور چھ زخمی ہوئے جن میں سے کچھ کی حالت نازک ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.