29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ممبئی:فرانس میں برقع پر پابندی کیخلاف مسلم خواتین کا احتجاج
جنگ نیوز -
ممبئی…بھارتی شہر ممبئی کی مسلمان خواتین نے فرانسیسی حکومت کی جانب سے برقع پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔مہاراشٹر کے دارالحکومت میں مظاہرہ کرنے والی مسلمان خواتین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر فرانسیسی حکومت کے فیصلے کے خلاف نعرے درج تھے،مظاہرین کاکہنا تھا کہ برقع یا حجاب خواتین کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔خواتین نے کہا کہ وہ دنیا کو یہ بتا دینا چاہتی ہیں کہ فرانس میں برقع پر پابندی کا فیصلہ بالکل غلط ہے،اگر ان کا خیال ہے کہ اس طرح وہ جرائم پیشہ افراد کو پکڑ سکیں گے تو یہ ان کی خام خیالی ہے۔ایک مقرر نے کہا کہ مسلم خواتین کا حق ہے کہ وہ جو لباس مناسب سمجھیں پہنیں،انھوں نے بکنی پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا۔