تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

43 ویں نیشنل ایتھلیٹکس چمپئن شپ میں27میڈلز کا فیصلہ

جنگ نیوز -
لاہور…43 ویں نیشنل ایتھلیٹکس چمپئن شپ میں27میڈلز کا فیصلہ ہو گیا ہے۔ مردو خواتین کے مقابلوں میں مجموعی طور پرواپڈا کو برتری حاصل ہے ۔پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں جاری چمپئن شپ میں مردوں کے مقابلوں میں پاکستان آرمی 9 گولڈ میڈلز کے ساتھ سرفہرست ہے ۔ آرمی کے237پوائنٹس ہیں۔152 پوائنٹس کے ساتھ واپڈاکا دوسرا اور75 پوائنٹس کے ساتھ پی اے ایف کا تیسرا نمبر ہے ۔ خواتین میں تمام چودہ گولڈمیڈلز واپڈا کے نام رہے ہیں ۔واپڈا کا330 پوائنٹس کے ساتھ پہلا نمبر ہے ۔ ایچ ای سی دوسرے اور پنجاب تیسرے نمبرپر ہے۔ مجموعی طورپر میڈلز ٹیبل پر پاکستان واپڈا کو482 پوائنٹس کے ساتھ برتری حاصل ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.