29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
30اپریل کو سندھ بھرمیں پہیہ جام ہڑتال کریں گے، جلال محمود شاہ
جنگ نیوز -
کراچی…خورشید عباسی…مردم شماری مانیٹرنگ کمیٹی کے سربراہ جلال محمود شاہ نے اعلان کیا ہے کہ 30اپریل کو پورے سندھ میں شٹربند اور پہیہ جام ہڑتال ہوگی۔ انہوں نے موجودہ خانہ شماری کے مرحلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایک لسانی تنظیم کو اہمیت دی جارہی ہے، خصوصاً کراچی اور حیدرآباد میں اس حوالے سے کھلی دھاندلی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی تمام قوم پرست جماعتیں موجودہ مردم شماری کے خلاف تحریک چلائیں گی جس میں احتجاج، جلسے، جلوس اور مظاہرے شامل ہوں گے۔ وہ اپنی رہائش گاہ حیدر منزل پر پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے، اس موقع پر سینیٹر خالد محمود سومرو نے کہا کہ سندھیوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کیلئے عالمی ایجنڈے پر عمل کیا جارہا ہے جس کی ہم مزاحمت کریں گے۔ پریس کانفرنس سے ممتاز رہنماوٴں بشیر خان قریشی، شاہ محمد شاہ، علی حسن چانڈیو، ڈاکٹر صفدر سرکی، شفیع محمد جاموٹ اور دیگر نے خطاب کیا اور اپیل کی کہ 30اپریل کو سندھ بھر میں ہڑتال کی جائے۔