تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

بھارتی شیفس کا عالمی ریکارڈ، 38فٹ لمبا ڈوسہ تیارکردیا

جنگ نیوز -
نئی دہلی…سینٹرل مانیٹرنگ…بھارت کے شہر Vijayawada میں 30شیفس نے 38فٹ لمبا ڈوسہ تیار کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر دیاہے۔بھارت کے مختلف شہروں سے آنے والے ان شیفس نے ایک گھنٹے میں چاول کے آٹے سے 38فٹ لمبا اور1.3فٹ چوڑا ڈوسہ تیار کیا۔اس موقع پرسینکڑوں افراد دنیا کا سب سے بڑا ڈوسہ بنانے والے ان شیفس کی حوصلہ افزائی کر نے کیلئے مو جود تھے۔ اس سے قبل ممبئی کے ایک ریسٹورنٹ کے شیفس نے دنیا کا سب سے بڑا ڈوسہ تیا ر کیا تھا جو کہ 30فٹ لمبا تھا۔گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے ان شیفس کی اس کاوش کو سراہتے ہو ئے دنیا کے سب سے بڑے ڈوسہ کے اعزاز سے نوازا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.