29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کراچی:لیاری کے علاقے گھاس منڈی میں دھماکا،5افراد ہلاک
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے علاقے گھاس منڈی میں رمی کلب کے باہر دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجہ میں5افراد ہلاک جبکہ30افرادسے زائد زخمی ہوگئے ۔واقعے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں ۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔زخمی افراد کو قریب ہی واقع سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔سول اسپتال کے ایم ایل او کے مطابق اسپتال میں30سے زائد زخمیوں کو لایا گیا جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ریسکیو ذرائع نے5افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔