تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

لاہور ہائیکورٹ:وزیرداخلہ کیخلاف دائرریفرنسزکاریکارڈطلب

جنگ نیوز -
لاہور…لاہور ہائی کورٹ نے وزیر داخلہ رحمان ملک کے خلاف دائر ریفرنسز کا ریکارڈ طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ نے یہ ریکارڈ امتیاز قریشی ایڈووکیٹ کی درخواست پر طلب کیا ہے۔ درخواست میں صدر زرداری کی طرف سے رحمان ملک کی سزا معاف کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے۔ امتیاز قریشی کے وکیل بیرسٹر فاروق حسن نے عدالت کو بتایا کہ عدالتوں نے رحمان ملک کی سزاؤں کو برقرار رکھا،جبکہ صدر زرداری نے سزا آٓئینی اختیار کا غلط استعمال کرتے ہوئے سزا معاف کر دی۔ سزا معافی کے لئے رحمان ملک نے آئینی اور قانونی تقاضے بھی پورے نہیں کئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.