تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

سانگھڑ:مسلح افراد نے فائرنگ کے بعد گاڑی کو آگ لگادی،3افراد ہلاک

جنگ نیوز -
سانگھڑ…سانگھڑ کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کرکے کار کا آگ لگادی جس کے نتیجے میں قوم پرست تنظیم کے دو رہنماؤں سمیت تین افراد جھلس کر جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ سانگھڑ سے چھ کلومیٹر دور کھپرو واہ کے قریب پیش آیا۔ نامعلوم مسلح افراد نے کار میں سوار افراد پر زبردست فائرنگ کی اور اس کے بعد کار کو آگ لگادی جس کے نتیجے میں قوم پرست جماعت کے دو رہنماؤں سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ لاشوں کی شناخت قربان کھاوڑ اور روپلو چولیانی کی حیثیت سے ہوئی ہے جبکہ تیسری لاش کی شناخت نہیں ہوسکی ۔ شدید زخمی کا نام نوراللہ تونیوبتایا گیا ہے۔ڈاکٹرز کے مطابق زخمی نوراللہ تونیو کی حالت تشویشناک ہے۔ جئے سندھ قومی محاذ میرپورخاص کے ضلعی صدر کے مطابق جاں بحق ہونے والے قربان کھاوڑ جئے سندھ متحدہ محاذ کے مرکزی سینئر نائب صدر اور روپلو چولیانی پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے رکن تھے جبکہ شدید زخمی ہونے والا نوراللہ تونیو پارٹی کا سرگرم کارکن ہے۔ واقعہ کے بعد جئے سندھ قومی محاذ اور جئے سندھ متحدہ محاذ کے کارکن اور عہدیدار بڑی تعداد میں سول اسپتال سانگھڑ پہنچ گئے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.