29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
جسقم راہنماؤں کے قتل کیخلاف سندھ کے مختلف شہروں میں سوگ
جنگ نیوز -
حیدر آباد…جئے سندھ متحدہ محاذ کے مرکزی رہنما سرائی قربان اور ان کے ساتھیوں کی ہلاکت کے خلاف شہدادکوٹ، وارہ،رتوڈیرو، لاڑکانہ، ڈوکری اور دیگر علاقوں میں سوگ کی فضا ہے اور جئے سندھ متحدہ محاذ کی جانب سے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔سرائی قربان کھاوڑ کی نماز جنازہ کل دوپہر بارہ بجے ان کے آبائی گاوٴں شہدادکوٹ میں ادا کی جائے گی۔ جئے سندھ متحدہ محاذ کے مرکزی رہنما کی ہلاکت پر دیگر قوم پرست پارٹیوں کی جانب سے ان کے کارکن سیاہ پٹیاں باندھیں گے۔ جئے سندھ متحدہ محاذ کے کارکنوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سرائی قربان اور ان کے ساتھیوں پر حملہ کرکے قتل کرنے والے افراد کو فوری طور پرگرفتار کیا جائے اور ساتھ ہی انہیں عبرتناک سزا دی جائے ۔