تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پنجگور اور بولان میں فائرنگ کے واقعات ،2 افراد ہلاک

جنگ نیوز -
پنجگور…ضلع پنجگور اور بولان میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو افراد ہلاک ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق پنجگور کے مین بازار میں کوئٹہ بس اڈے کے قریب موجود کاسمیٹک کی دکان کے مالک عبدالنبی اپنی دکان میں بیٹھے تھے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ، ملزمان واقعے کے بعد فرار ہو گئے ۔ دکاندار عبدالنبی کا تعلق پشین سے تھا ۔ پولیس نے لاش اپنی تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد اس کے ورثہ کے حوالے کر دیا جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ لیویز ذرائع کے مطابق ضلع بولان کے تحصیل مچھ میں کرتہ کے علاقے میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.