29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
الطاف حسین نے سندھیوں اور اردو بولنے والوں میں خلیج ختم کی،محمد شریف
جنگ نیوز -
حیدرآباد … متحدہ قو می موومنٹ حیدرآباد زون سیکٹر قاسم آباد کے زیر اہتمام ملاح،بروھی، سومرواور دیگر براردیوں کی ایم کیوایم میں شمولیت کے حوالہ سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں متحدہ قو می موومنٹ حیدرآباد کے زونل انچارج محمدشریف واراکین زونل کمیٹی ،حق پرست اراکین اسمبلی اور سیکٹر کے ذمہ داران وکارکنان نے شرکت کی اس موقع پرتقریب سے خطاب کرتے زونل انچارج محمدشریف نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین نے سندھی اوراردو بولنے والے سندھیوں کے درمیان خلیج ختم کرنے کیلئے سندھ میں محبت امن و خوشحالی کا جو پودا لگایا ہے وہ شاہ لطیف بھٹائی کی تعلیمات کے عین مطابق ہے۔ انہوں نے کہا کہ الله تعالیٰ نے سندھ کے باشندوں کو وہ سچا رہبر و رہنما عطا کردیا ہے جو سندھ کو ہرقسم کے ظلم و جبر اور زیادتی سے نجات دلانے کیلئے جدو جہد میں مصروف عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ کاتعلق98فیصد طبقہ سے ہے اور قائد تحریک الطاف حسین اور انکی تحریک سے وابستہ ہر فرد98فیصد طبقہ سے تعلق رکھتا ہے اور ایم کیو ایم انہی 98 فیصد عوام کے حقوق کے حصول کی تحریک کا نام ہے انہوں نے کہا کہ بہت جلد قائد تحریک کا انقلابی نظریہ ملک بھر کے غریب مظلوم عوام کو ظالمانہ و جاگیردارانہ نظام کے تسلط سے نجات دلائے گا۔انہوں نے ایم کیوایم میں شمولیت اختیار کرنے والے افراد کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہاکہ سند ھ دھرتی کی عوام کا اتحاد جاگیردارنہ نظام کے خاتمے کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ دریں اثناء حق پرست رکن سندھ اسمبلی سید وسیم حسین نے کہا ہے کہ انسانی ترقی اور کامیابی کا راز علم کے حصول میں پوشدہ ہے اور دنیا نے آج تک جو بھی ترقی کی ہے وہ تمام کی تما م علم ہی کی بدولت کی ہے اور علم کی دوڑ میں پیچھے رہ جانے والے ممالک اور قومیں نہ صرف ترقی کی راہ میں بہت پیچھے ہیں بلکہ وہ غربت ، بیروزگاری مصائب اور مشکلات کی دلدل میں پھنسی ہوئی ہیں۔ مختلف اسکولوں کے پرنسپل وٹیچیرز کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے مزید کہا کہ نئے تعلیمی سال کے آغاز پر درسی کتب کی عدم دستیابی کے حوالہ سے طلبہ کی پریشانی اور انکے تعلیمی وقت کے ضیاء سے آگاہ کیا۔حق پر ست رکن سندھ اسمبلی سید وسیم حسین نے تعلیمی سال کے آغاز پر درسی کتب کی عدم فراہم پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سال نو پر درسی کتب کافراہم نہ ہونا سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی نااہلی ہے بعدازیں انہوں نے سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے اعلی عہداران سے رابطہ کیا اور درسی کتب کی فراہم کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ۔