29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
انتخابی مہم :اوبامہ کا سوشل نیٹ ورک فیس بک ہیڈ کوارٹرکا دورہ
جنگ نیوز -
واشنگٹن …امریکا میں2012کے صدارتی انتخابات کے حوالے سے امیدواروں نے انتخابی مہم کا آغاز ابھی سے شروع کردیا ہے اور دوسری بار صدارت حاصل کرنے کے متمنی امریکی صدر باراک اوباما بھی اپنی انتخابی مہم انتہائی زوروشور سے شروع کرچکے ہیں۔گذشتہ روز اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں صدر اوباما نے کیلیفورنیا میں مشہور سماجی نیٹ ورکنگ ویب سائٹ فیس بک کادورہ کیا ۔فیس بک ہیڈ کوارٹرمیں صدر اوباما کے لیے ٹاؤن ہال طرز کی میٹنگ کا انتظام کیا گیا تھا جس کی صدارت خود فیس بک کے بانی مارک زوکربرگ نے کی ۔اس میٹنگ میں نوجوان ووٹ کنندگان سمیت فیس بک کے ملازمین نے شرکت کی اور صدر اوباما سے سوال جواب کیے۔واضح رہے کہ امریکی صدر باراک اوباما کے فیس بک ہیڈ کوارٹر سے اس نیٹ ورک کے بانی مارک زوکربرگ بہت نروس تھے تاہم پھر بھی انہوں نے خود کو پُر اعتماد ظاہر کرتے ہوئے پہلی بار سوٹ اور ٹائی پہنی۔