29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
برطانیہ میں بادشاہت کا انتظار ؛پرنس چارلس سرِ فہرست آگئے
جنگ نیوز -
لندن …ملکہِ برطانیہ الزبتھ دوئم کے بعد برطانیہ میں شاہی حکمرانی ان کے بیٹے پرنس چارلس کو ملے گی لیکن کب؟ملکہِ برطانیہ الزبتھ دوئم آج اپنی85ویں سالگرہ منارہی ہیں تاہم پچھلے59سال سے برطانوی تخت و تاج پر برّاجمان ملکہ مکمل تندرست وتوانا دکھائی دیتی ہیں۔ملکہِ برطانیہ کے بعد برطانوی بادشاہ بننے کے حقدار ان کے بیٹے پرنس چارلس برطانوی تاریخ میں بادشاہت کا طویل عرصے سے انتظار کرتے ہوئے تمام جانشینوں میں آگے نکل گئے ہیں ۔پرنس چارلس کو بادشاہت کا انتظار کرتے ہوئے 59سال2ماہ14دن کا عرصہ گزر چکا ہے جو ان کے پَر داداایڈورڈہفتم کے 59سال2ماہ اور13دن کے ریکارڈ کو بھی پیچھے چھوڑ چکا ہے۔