29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ملتان میں گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت سی این جی دو روز کیلئے بند کر دی گئی
جنگ نیوز -
ملتان … ملتان میں گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت سی این جی دو روز کیلئے بند کر دی گئی ہے ۔ آج صبح6 بجے سے ہی ملتان ریجن کے تمام سی این جی اسٹیشنز کو دو روز کیلئے بند کر دیا گیا ہے جس کے بعد سوموار اور منگل کو سی این جی بند رہنے کے بعد بدھ کی صبح6بجے صارفین کیلئے کھول دیا جائیگا ۔ سی این جی کی بندش سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ سی این جی ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ سی این جی کی دو روزہ بندش سے ان کا کاروبار بھی شدید متاثر ہو رہا ہے۔