تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ملتان کے نظارے کیلئے قائم دمدمہ کی جگہ پر ریسٹورنٹ کی تعمیر

جنگ نیوز -
ملتان … تاریخی شہر ملتان میں ایک جگہ شہر کے نظارے کیلئے قائم دمدمہ ہے لیکن کچھ عرصے میں یہ مقام صرف تصویروں میں رہ جائیگاکیونکہ اس کی جگہ ریسٹورنٹ بنایاجا رہا ہے۔دمدمہ وہ جگہ ہے جہاں صدیوں پہلے حکمران خوبصورت شہر کا نظارہ کیا کرتے تھے ۔آج کل سیاح بھی یہاں سے ہی ملتان کا نظارہ کرتے آئے ہیں لیکن اب یہ تاریخی اور ثقافتی ورثے کا وجود ختم کیاجا رہا ہے۔ملتان کا نظارہ کرنے آئے شہریوں کو یہ دیکھ کر شدید دھچکا لگا ۔ان کا کہنا ہے کہ ملتان قلعے پر قائم دمدمہ واحد تاریخی عمارت ہے جو اچھی حالت میں ہے لیکن اسے گرا کر ریسٹورنٹ بنانے سے وطن ایک اور تاریخی ورثے سے محروم ہو جائیگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.