تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

مشن امپوسبل فور کی ممبئی میں فلم بندی لیکن ٹام کروز غائب

جنگ نیوز -
ممبئی...مشن امپوسبل فور کا پروڈکشن یونٹ آج کل ممبئی میں ہے۔لیکن ٹام کروز کے مداحوں کو اپنے ہیرو کا دیدارپھربھی نصیب نہیں ہوا۔مشن امپوسبل کی چوتھی فلم ، مشن امپوسبل فور، گھوسٹ پروٹوکول کا سیکنڈ یونٹ ، کچھ ایکشن سین فلمانے آج کل ممبئی کی گلیوں میں دیکھاجارہاہے۔ خبریں یہ ہیں کہ سپر اسٹار ٹام کروز یونٹ کے ساتھ نہیں آئے ۔بلکہ فلم میں ان کا ڈبل رول کرنیوالا شخص ممبئی آیاہے جس کی موجودگی یقینا ٹام کروزکی کمی پوری نہیں کرسکتی ۔اس لئے سپر اسٹار کے مداح اپنے ہیرو کی ایک جھلک دیکھنے سے ابھی تک محروم ہیں۔مشن امپوسبل فور اس سال دسمبر میں ریلیز کی جائیگی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.