29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پی ایس او کے کرائے بڑھانے پر آئل ٹینکر نے ہڑتال ختم کردی
جنگ نیوز -
کراچی...پی ایس او کی جانب سے کرائے بڑھائے جانے کے بعد آئل ٹینکرز نے ہڑتال ختم کر دی۔یہ بات آئل ٹینکرز ایسو سی ایشن کے نائب چیرمین شمس شہوانی نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹیٹ آئل کی جانب سے کرایوں میں 8.5 فیصد کرایے فوری طور پر بڑھائے جانے کے بعد ہڑتال ختم اور تیل کی ترسیل شروع کر دی گئی ہے۔ پی ایس او ترجمان کے مطابق8.5 فیصد اضافہ فوری جبکہ11.5 فیصد اضافہ یکم مئی کو کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ہڑتال کے باوجود متبادل ذرائع کا انتظام کر کے پاور سیکٹر کو20 ہزار ٹن فرنس آئل سپلائی جاری رکھی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ ہڑتال کے خاتمے کے بعد ٹپال، گل احمد اور جامشورو پاور پلانٹس کو تیل سپلائی شروع کر دی گئی ہے۔