29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
وزارت قانون نے سپریم کورٹ سے بھٹو کیس کا مکمل ریکارڈ مانگ لیا
جنگ نیوز -
اسلام آباد..وزارت قانون نے سپریم کورٹ سے پانچ وعدہ معاف گواہوں کے بیانات سمیت بھٹو کیس کا مکمل ریکارڈ مانگ لیا ہے۔ وزارت قانون کے سینئر کنسلٹنٹ عارف چوہدری کی جانب سے سپریم کورٹ کے رجسٹرار کو دی گئی درخواست میں بھٹو کیس سے متعلق ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے عبوری حکم نامے اور دیگر متعلقہ دستاویزات فراہم کرنے کا کہا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالتی کارروائی کا آڈیو ریکارڈ بھی دیا جائے۔