تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جیت کے لیے 221رنز کا ہدف دیدیا

جنگ نیوز -
سینٹ لوشیا،گراس آئلٹ . . . پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان یہاں کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ انٹر نیشنل میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جیت کے لیے 221رنز کا دیا ہے، اس سے قبل گرین شرٹ قائد شاہد خان آفریدی نے ٹاس جیت کر میزبان سائیڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر سامی الیون نے اپنے مقررہ 50اوورز میں تمام وکٹیں کھوکر 220کا مجموعہ ترتیب دیا جس میں اوپنر سیمن 51سموئلز 29اور روش 24کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے۔پاکستان نے ایکسٹراز کی مد میں ویسٹ انڈیز کو 25رنز کا تحفہ دیا جس کے باعث انکا مجموعہ خاطر خواہ مقام تک پہنچا۔جبکہ پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ، وہاب ریاض، سعید اجمل اورشاہد آفریدی نے دو دو جبکہ حماد اعظم نے ایک وکٹ حاصل کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.