تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کراچی: بحریہ کی بسوں پر حملے 4افراد جاں بحق، 56زخمی

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے علاقے ڈیفنس اور بلدیہ ٹاؤن میں پاکستان نیوی کی بسوں پر بموں سے حملوں کے نتیجے میں خاتون ڈاکٹر سمیت4 افراد جاں بحق جبکہ 56 افراد زخمی ہوگئے۔ صبح ساڑے سات بجکربیس منٹ پر آفس کیلئے نکلنے والے نیوی کے اہلکاروں کی بس کو ڈیفنس فیز2 اور بلدیہ ٹاؤن میں نشانہ بنایا گیا۔ ڈیفنس میں ہونیوالے دھماکے میں نیوی کی لیڈی ڈاکٹر سمیت2 افراد جاں بحق جبکہ 37 افراد زخمی ہوئے۔دھماکے سے عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ۔بلدیہ ٹاؤن میں ہونیوالے دھماکے میں 2 ہلاکتیں ہوئی جبکہ19سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے بھی جائے وقوعہ کا دورہ کیا ،انہوں نے کہا کہ انکے پاس اس طرح کی دہشت گردی کی کارروائی ہونے کی اطلاع تھی۔دھماکوں کے زخمیوں اور لاشوں کو ڈیفنس میں واقع پی این ایس شفا اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ دھماکا کے بعد قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے حکام موقع پر پہنچ گئے۔ نیوی کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔بلدیہ ٹاؤن میں جائے وقوعہ کے قریب سے ایک دس کلو وزنی بم برآمد ہوا جسے ناکارہ بنا دیا گیا۔وزیرداخلہ رحمن ملک نے دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی سندھ فیاض لغاری سے تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.