29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
عامر خان کی نئی فلم کے سیٹ پر کرینہ کپور ،رانی مکھرجی کے گُن گانے لگیں
جنگ نیوز -
ممبئی…سینٹرل مانیٹرنگ...بالی ووڈسپراسٹار عامر خان ،رانی مکھرجی اور کرینہ کپور پہلی بار ایک ساتھ نئی فلم میں جلوہ گر ہورہے ہیں۔فرحان اختر اور عامر خان کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کے سیٹ پر کرینہ کپور نے اس فلم کا حصہ بننے والی اپنی سینئر اداکارہ رانی مکرجی سے کسی قسم کی مقابلہ بازی کے بجائے ان کی تعریفیں کر نا شروع کر دیں۔ کرینہ کپور کا اس فلم کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر کہنا ہے کہ وہ رانی کو بحیثیت اداکارہ بے حد پسند کرتی ہیں گو کہ اس فلم میں کرینہ اور رانی کا ساتھ کو ئی سین نہیں ہے تاہم کر ینہ، رانی کی اس فلم میں مو جودگی سے بے حد خوش ہیں۔واضح رہے کہ رانی عامر خان کے ساتھ پہلے بھی فلم "غلام"اور "منگل پانڈے"میں کام کرچکی ہیں تاہم یہ پہلا موقع ہے جب عامر خان ،رانی اور کرینہ کپور کسی ایک فلمی پراجیکٹ میں ساتھ کام کررہے ہیں۔