29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
ملتان:شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرے
جنگ نیوز -
ملتان…ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں گرمی کی شدت میں اضافہ اور طویل لوڈشیڈنگ سے مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت44 ڈگری رہنے کا امکان ہے موسم خشک جبکہ رات کے اوقات میں آندھی چلنے کا امکان بھی ہے ۔دوسری جانب ملتان شہر میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ دس گھنٹے سے بھی تجاوز کر گیا ہے جبکہ دیہی علاقوں اور جنوبی پنجاب کے اضلاع خانیوال ، وہاڑی، لودھراں اور مظفر گڑھ میں14 سے16جبکہ بعض علاقوں میں20گھنٹے گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے طویل لوڈشیڈنگ سے تنگ شہریوں اور مختلف تنظیموں کی جانب سے مظاہروں کا بھی سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔