تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

برطانیہ: شاہی شادی بھی دہشت گردی کے خطرے کی زد میں

جنگ نیوز -
لندن …برطانیہ میں شاہی شادی کی تقریب نہ صرف دہشت گردی کے خطرے کی زد میں ہے ۔ بلکہ شاہی خاندان کو شادی والے دن ویسٹ منسٹر ایبے پر مظاہرے کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے ۔برطانیہ میں حال ہی میں کالعدم قرار دی گئی تنظیم اسلام فار یو کے کے رہنما انجم چودھری نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران خبردار کیا کہ شاہی شادی کے دوران دہشتگردی ہوسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایمن الظواہری اور انور العلوقی جیسے القاعدہ کے رہنما سرگرمی سے لوگوں کو ترغیب دے رہے ہیں کہ وہ شاہی شادی کی تقریب میں اپنے طور پر کارروائی کریں ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حملہ آوروں کے سمندر کے راستے برطانیہ میں داخل ہونے کا امکان ہے ۔ دوسری جانب شادی والے دن 29اپریل کو ایک تنظیم مسلمز اگینسٹ کروسیڈزlims against crusades) (Musنے ویسٹ منسٹر ایبے کے باہر احتجاجی مظاہرے کا اعلان کررکھا ہے ۔ اگرچہ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے مظاہرے کی درخواست مسترد کردی ہے لیکن تنظیم کا کہنا ہے کہ پُرامن مظاہرہ ضرور کیا جائے گا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.