تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

چنائی سپر کنگز نے پونے وارئیرز کو8 وکٹ سے ہرادیا

جنگ نیوز -
…انڈین پریمئیر لیگ میں ڈگ بولنجر کی شاندار بولنگ اور بدری ناتھ کی ناقابل شکست اننگز نے چنائی سپر کنگز کو پونے وارئیرز کے خلاف آٹھ وکٹ سے فتح دلا دی۔ڈاکٹر ڈی وائی پاٹل اکیڈمی میں پونے وارئیرز کے کپتان یوراج سنگھ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔لیکن ابتدامیں ہی بیٹنگ ڈگمگا گئی اور وکٹیں وقفے وقفے سے گرنے لگیں،کپتان یوراج سنگھ واحد کامیاب بیٹسمین تھے جنہوں نے43گیندوں پر62 رنز بنائے یوں ٹیم کا اسکور20 اوورز میں چھ وکٹ پر141 رنز رہا ۔ڈگ بولنجر نے تین وکٹ لیں۔ جواب میں چنائی سپر کنگز نے ابتدا ہی میں ڈیوڈ ہسی کی وکٹ کھو دی لیکن اس کے باوجود ہدف صرف دو وکٹیں کھو کر حاصل کر لیا۔سبرا منیم بدری ناتھ63 اور سریش رائنا34 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.