29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
امریکا:ریاست الاباما میں طوفان اور سیلاب،25 افراد ہلاک
جنگ نیوز -
واشنگٹن ... امریکی ریاست الاباما میں طوفان اور سیلاب سے25 افراد ہلاک ہوگئے،جبکہ بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ ریاست الاباما میں تین نیوکلیئر ری ایکٹرز بھی بند کردیئے گئے ہیں ۔امریکا کی جنوب مشرقی ریاست ٹینیسی کے کئی شہروں میں طوفان اور شدید بارش کے باعث بجلی اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔ انتظامیہ نے صورتحال کے باعث اسکول بند کردیے ہیں۔امریکہ میں آنے والے طوفانوں سے اب تک مسی سیپی ،الاباما کے علاوہ مغربی ٹینیسی اور کینٹکی میں سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے ۔ کئی علاقوں میں سڑکیں بھی بہہ گئیں۔ مجموعی طور پر چوالیس افراد ہلاک ہوئے۔ریاست مسی سیپی کے گورنرنے39کاونٹیزمیں ہنگامی حالت نافذکردی۔ ماہرین موسمیات نے مشرقی ریاست ٹیکساس سے نیوانگلینڈ میں کینیڈا کی سرحد تک کے علاقوں میں رہائش پذیر افراد کو شدید موسم کے بارے میں خبردارکیا ہے۔