تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

امریکی سینیٹر رابرٹ منینڈیز کوہیوسٹن میں نعمان حسین نے استقبالیہ دیا

جنگ نیوز -
امریکی سینیٹر رابرٹ منینڈیز کوہیوسٹن میں نعمان حسین نے استقبالیہ دیا

ہیوسٹن…ہیوسٹن کے معروف اٹارنی نعمان حسین نے امریکی سینیٹر رابرٹ منینڈیز اور کمیونٹی کے رہنماؤں کو اپنی لاء فرم میں استقبالیہ دیا ۔سینیٹر منینڈیزامریکی سینیٹ کی فارن ریلیشن کمیٹی اور بینکنگ و فنانس کمیٹی کے رکن ہیں۔استقبالیہ کا مقصد امیگریشن ریفارمز ،پاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی تجارت ،ہیلتھ کیئر ریفارمز ،تعلیم اور پاکستان و امریکا کے درمیان باہمی تعلقات کو زیر بحث لانا تھا ۔اس موقع پر سیاسی رہنما مصطفی تمیز،سابق رکن کونسل ایم جے خان ، عبداللہ جعفری، ڈاکٹر عظمیٰ اقبال، ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی کونسل ایسوسی ایشن کے صدر سعید شیخ اور آئی ایس جی ایچ کے صدر عزیزصدیقی اور اے جی درانی شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.