29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
قلات،سوراب میں لیویزکی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک
جنگ نیوز -
کوئٹہ…ضلع قلات کے علاقے سوراب میں لیویزاور ڈاکووں میں فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں ایک مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق سوراب کے علاقے گدرمیں مبینہ ڈاکو واردات کیلئے قومی شاہراہ پرکھڑے تھے کہ اطلاع ملنے پر لیویزحکام موقع پر پہنچے تو ڈاکووں نے لیویز آتا دیکھکران پر فائرنگ شروع کردی لیویزکی جوابی فائرنگ سے ایک مبینہ ڈاکو شاہ دوست ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر ڈاکوفرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔