تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

بحرین میں حکومت مخالف4 مظاہرین کو سزائے موت ،3 کو عمر قید کی سزا

جنگ نیوز -
مناما…بحرین کی قومی سلامتی کی عدالت نے حکومت مخالف مظاہرے کے دوران دو پولیس اہلکاروں کو ہلاک کرنے کے الزام میں چار افراد کو سزائے موت جبکہ تین کو عمر قید کی سزا سنادی ہے۔بحرین میں حکومت مخالف مظاہروں کے بعد مختلف افراد پر بنائے گئے مقدمات میں یہ پہلا عدالتی فیصلہ ہے ۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ملزمان کے خلاف قتل کے مقدمے کی بند کمرے میں سماعت ہوئی، حکومت کی جانب سے ان افراد پر دو پولیس اہلکاروں کو منصوبہ بندی کے ساتھ قتل کرنے کے الزامات لگائے گئے تھے،انسانی حقوق کی تنظیموں نے عدالتی کارروائی کو غیر شفاف قرار دیا ہے ۔ ادھر حکومتی عہدے دار شیخ فواز بن محمد ال خلیفہ کا کہنا ہے کہ بے گناہ پولیس والوں کو مارنے والے دہشت گرد تھے انہوں نے بتایا کہ سرکاری وکیل مزید چار سو پانچ مقدمات تیار کر رہے ہیں جنہیں جلد قومی سلامتی کی عدالت میں پیش کر دیا جائے گا ۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.