29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
آلو بخارا کئی بیماریوں میں مفید ہے،طبی ماہرین
جنگ نیوز -
کراچی…ان دنوں شدت کی گرمی پڑرہی ہے ، ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ آلو بخارے کا شربت نہ صرف گرمی میں توانائی پہنچا کر تازہ دم کر دیتا ہے بلکہ کئی بیماریوں میں بھی مفید ہے ۔طبی ماہرین کے مطابق آلو بخارے کا استعمال خون کی کمی کے مرض میں مبتلا افراد کو فائدہ پہنچاتا ہے اور چھاتی کے کینسر سے بچاؤ میں بھی مدد دیتا ہے ۔ شوگر کے مریض بھی اسے کسی ہچکچاہٹ کے بغیر کھاسکتے ہیں، یہی نہیں آلو بخارے کا استعمال بالوں ، بینائی اور جلد کے لیے بھی مفید ہے ۔ گرمیوں میں آلو بخارے کا شربت نہ صرف تازہ دم کرتا ہے بلکہ توانائی بھی پہنچاتا ہے ۔