تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

قائم مقام چیئر مین پیمرا کیخلاف سپریم کورٹ سے از خود نوٹس کی در خواست

جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ میں چیئر مین پیمرا کے خلاف در خواست دائر کی گئی ہے جس میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے اس کی تقرری غیر قانونی ہے سپریم کورٹ از خود نوٹس لیتے ہو ئے انہیں عہدے سے الگ کیا جائے ۔سپریم کورٹ میں یہ در خواست الطاف محمود ملک ایڈوکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔دائر کی جانے والی در خواست کے مطابق گریڈ 19کے افسر ڈاکٹر عبدالجبار کو پی ٹی اے سے ڈیپوٹیشن میں لایا گیا ڈیپوٹیشن مکمل ہونے کے بعد انہیں ایک ہی روز بعد واپس پیمرا میں بلالیا گیا اورسات ماہ میں ڈاکٹر عبدالجبار کو گریڈ19سے21گریڈ میں تر قی دے دی گئی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.