29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
الطاف حسین کی کارساز میں پاک بحریہ بس بم دھماکے کی مذمت
جنگ نیوز -
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کارسازکے قریب پاک بحریہ کی بس میں بم دھماکے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ لند ن سے جاری اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے بم دھماکے میں متعدد افراد کے ذخمی اور ہلاک ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ کے ملازمین کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے ملک و قوم کے کھلے دشمن ہیں اور ایک منظم سازش کے تحت پاک بحریہ کے ملازمین کو دہشت گردی اور بربریت کا نشانہ بنارہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کارساز کے قریب نیوی کی بس پر دھماکے کافوری نوٹس لیا جائے اوربم دھماکے میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے سخت سے سخت سزادی جائے اور سرکاری اداروں کے ملازمین کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ٹھوس اور مثبت اقدامات کئے جائیں۔