تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

انٹر نیٹ کازیادہ استعمال:نوجوانوں میں بے راہ روی کا امکان

جنگ نیوز -
اوٹاوا…والدین کو خبر دار کر نے والی ایک تا زہ ترین خبر یہ ہے کہ زیا دہ انٹر نیٹ استعما ل کر نے والے نو جو ان نشے اور غیر اخلا قی حر کات میں ملّو ث ہوسکتے ہیں ۔ کینیڈ اکی کوئنز یونیورسٹی میں ہو نے والی ایک حا لیہ تحقیق میں والدین کو خبر دا رکیا گیا ہے کہ انہیں اپنے بچوں کے انٹرنیٹ استعما ل کر نے کے اوقا ت پر نظر رکھنی چا ہیے ۔ تحقیق میں بتا یا گیا ہے کہ وہ بچے جوروزانہ چا ر سے پا نچ گھنٹے انٹر نیٹ استعمال کرکے گزارتے ہیں ان میں سگریٹ نو شی، منشیا ت ،اور دیگر غیر اخلاقی حر کا ت میں ملّو ث ہو نے کا خطر ہ اپنے دیگر ہم عمر سا تھیوں کی بہ نسبت پچا س فیصد تک بڑ ھ جاتاہے ۔ تحقیق میں یہ بھی بتا یاگیا ہے کہ ٹیلی ویژن ، ریڈیو اور اخبار ات کی بر عکس ویب سائٹس پر آ نے والے مو اد اور اشتہا رات پر کوئی چیک اور سینسرشپ مو جو د نہیں ہے لہذ ا والدین کو بچوں کے انٹرنیٹ استعما ل پر خو د نگا ہ رکھنی چا ہیے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.