تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

کرن جوہر سلمان خان کو فلم میں کاسٹ کرنے کے خواہشمند

جنگ نیوز -
ممبئی…بالی ووڈ کے صفِ اول کے ہدایتکار کرن جوہر اپنے بہترین دوست شاہ رُخ خان کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنی اگلی فلم میں سلمان خان کوکاسٹ کرنا چاہتے ہیں۔اطلاعات کے مطابق کرن جوہر آجکل بلاک بسٹر فلم دبنگ دینے والے بالی ووڈ کے تیز مزاج ہیرو سلمان خان سے رابطوں میں مصروف ہیں تاکہ انہیں اپنی نئی پروڈکشن میں کاسٹ کرسکیں۔کرن جوہر کی اگلی فلم کے لیے رینسل ڈی سلوا ہدایتکارہونگے جنہوں نے ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلمOceans Elevenکی طرزپر ایک ایکشن فلم کا اسکرپٹ تحریر کیا ہے۔رینسل ڈی سلوا کے اسکرپٹ سے بیحد متاثر ہوکر اس پر فلم بنانے کاارادہ ظاہر کرنے والے کرن جوہر کا ماننا ہے کہ اس فلم کے لیے سلمان خان ہی سب سے موزوں اداکار ہوسکتے ہیں۔اسی لیے اپنے دوست شاہ رُخ خان کے سلمان خان کے ساتھ اختلافات اور ناراضی کو پسِ پُشت ڈالتے ہوئے کرن جوہر سلمان خان کو اس فلم میں لینے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.