29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
چوہدری برادران کی ایوان صدرمیں صدرزرداری سے ملاقات
جنگ نیوز -
اسلام آباد…مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہیٰ کی صدر زرداری سے ایوان صدر میں عشائیے پر ملاقات جاری ہے جس میں مسلم لیگ ق اور پیپلز پارٹی کے درمیان اتحاد سمیت مستقبل کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے ۔ صدر زرداری کے ساتھ ملاقات سے قبل مسلم لیگ ق کے اراکین پارلیمنٹ کا چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر اہم اجلاس ہوا ۔ذرائع کے مطابق اکثر ارکان نے حکومت کے ساتھ اتحاد کا اختیار چوہدری شجاعت حسین کو دے دیا تاہم پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد پر مسلم لیگ ق کے چند اراکین کی جانب سے تحفظات کا اظہار بھی کیا گیا ہے ۔اجلاس میں گفتگو کر تے ہو ئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ صدر زرداری سے تجاویز پر بات کرنے اور باہمی مشاورت کے بعد فیصلے کا اعلان کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ تمام لوگوں کو ساتھ ملا کر چلنا چاہتے ہیں اور فیصلے اتفاق رائے سے ہوں گے ۔چوہدری شجاعت حسین نے گذشتہ روز کہا تھا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد کی خبریں بے معنی ہیں اور ان میں کوئی صداقت نہیں ۔