29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
الطاف حسین پاکستان کومستحکم رکھنے کی جدوجہدکررہے ہیں،رابطہ کمیٹی
جنگ نیوز -
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم ایلڈرزونگ کی مرکزی کمیٹی کی تنظیم نوکرکے 12رکنی کمیٹی کے ذمہ داران کے ناموں کااعلان کردیاہے۔یہ اعلان ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن کنورنویدجمیل نے بدھ کے روزایم کیوایم کے مرکزنائن زیروسے متصل لال قلعہ گراؤنڈعزیزآبادمیں ایلڈرزونگ کے جنرل ورکرزاجلاس سے خطاب کے دوران کیاجس میں ایم کیوایم ایلڈرزونگ کراچی کے سیکٹرزویونٹوں کے ذمہ داران اورکارکنان نے بہت بڑی تعدادمیں شرکت کی۔اس موقع پرایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان آصف صدیقی،شاہدلطیف اورقاسم علی رضابھی موجودتھے۔جنرل ورکرزاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کنورنویدجمیل،شاہدلطیف اورقاسم علی رضانے ایلڈرزونگ کے کارکنان کوقائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے خراج تحسین پیش کیااورکہاکہ قائدتحریک الطاف حسین پاکستان کومتحدومستحکم رکھنے کی جدوجہدکررہے ہیں ایم کیوایم پاکستان کی بقاء سلامتی کی بات کررہی ہے اور جو عناصر ایم کیوایم کی جدوجہد میں رکاوٹیں کھڑی کررہے ہیں وہ پاکستان کے دوست نہیں ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم ہرطبقہ فکر،مذہب ،ہرزبان اورہرعمرکے لوگوں کی جماعت ہے ،قائدتحریک الطاف حسین کے چاہنے والے بزرگوں نے ایم کیوایم کے خلاف بھیانک آپریشن میں ہرطرح کے مظالم کا ہمت سے سامنا کیا اورمیدان عمل میں نکل کرتحریک کوسہارادیا۔انہوں نے کہاکہ تحریک میں فکر،مشن اورمقصدکی اہمیت ہوتی ہے۔ وہی تحریکیں اپنی منزل پرپہنچتی ہیں جس کے ذمہ داران اور کارکنا ن قربانی کے جذبے سے سرشار ہوں،قائدتحریک الطاف حسین نے حق پرستی کی اس جدوجہد میں اپنے بڑے بھائی ناصرحسین اور بھتیجے عارف حسین سمیت 15ہزارسے زائدکارکنان کی شہادت کاالمناک صدمہ برداشت کیا ہے لیکن کوئی ظا لم ان کے حوصلے پست نہ کرسکا ۔بعدازاں کنورنویدجمیل نے ایلڈرزونگ کی 12رکنی مرکزی کمیٹی کااعلان کیااورانہیں قائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے مبارکباد پیش کی۔دریں اثناء رابطہ کمیٹی نے بلدیہ ٹاوئن سیکٹر یونٹ 112-Aکے کارکن حفیظ الرحمن کی ہمشیرہ نورجہاں ،گلشن اقبال سیکٹر یونٹ 12کے کارکن محمدراشد کے داد امحمد نظیر ،لیاقت آباد سیکٹر یونٹ 156کے کارکن عامر ندیم کی والدہ محترمہ عابدہ بیگم ،شاہ فیصل سیکٹر یونٹ 103-Aکے شہید کارکن کی والدہ فہمیدہ رشید ،کورنگی سیکٹر یونٹ 70کے کارکن نادر علی کے والد اما م الدین،لائنز ایر یا سیکٹر یونٹ 52کے کارکن محمد منور کی والدہ غفور ی خاتون،نارتھ کراچی سیکٹر یونٹ 133/C کے کارکن ناصر مہر کے بھائی محمد راشد مہر ،اور نگی سیکٹر یونٹ 118/Bکے کارکن محمد نعمان کے والد عبد الطیف خان،کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی بن قاسم سیکٹر یونٹ اسٹیل ٹاؤن کے جوائنٹ سیکٹر انچارج ڈاکٹر آفتاب سومرو کے بہنوئی غلام سومرواور کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے جوائنٹ انچارج اسلم بلوچ کی ساس محترمہ زلیخا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے مرحومین کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔