تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

نوازشریف کے سیاسی مرض میں اضافہ ہورہاہے، حافظ حسین

جنگ نیوز -
اوکاڑہ…جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمدکا کہنا ہے کہ نواز شریف کی جسمانی بیماری تو ختم ہو چکی ہے تاہم ان کے سیاسی مرض میں اضافہ ہورہا ہے۔اوکاڑہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمد کا کہناتھا کہ یوسف رضا گیلانی ،شاہ محمود قریشی اور جاوید ہاشمی سمیت تمام مخدوموں کا سیاسی ستارہ گردش میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کوہ قاف والوں نے ق لیگ اور پیپلز پارٹی کو اکٹھا کر دیا ان کی قربت عوام کی غربت کا سبب بنے گی۔ حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ کہ آصف علی زرداری کامیاب سیاستدان ہوں نہ ہوں کامیاب بروکر ضرور ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ تمام سیاسی پتے اپنے مفاد میں کھیل رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.