تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

امریکا میں طوفان سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 258ہوگئی

جنگ نیوز -
نیویارک…امریکا کی جنوبی ریاستوں میں طوفان اور سیلاب سے شدید تباہی ہوئی ہے اور ہلاک افراد کی تعداد دوسواٹھاون ہوگئی جبکہ ریاست ایلاباما کا جوہری پلانٹ بند کردیاگیاہے،سب سے زیادہ ہلاکتیں الاباما میں ہوئیں اور امریکا کی جنوب مشرقی ریاست ٹینسی کے کئی شہروں میں طوفان اور شدید بارش کے باعث بجلی اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔ انتظامیہ نے صورتحال کے باعث اسکول بند کردیے ہیں۔امریکا میں آنے والے طوفانوں سے اب تک مسی سیپی ،الاباما کے علاوہ مغربی ٹینسی اور کینٹکی میں سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے ، کئی علاقوں میں سڑکیں بھی بہہ گئیں۔ ریاست مسی سیپی کے گورنرنے39کاؤنٹیوں میں ہنگامی حالت نافذکردی۔ ماہرین موسمیات نے مشرقی ریاست ٹیکساس سے نیوانگلینڈ میں کینیڈا کی سرحد تک کے علاقوں میں رہائش پذیر افراد کو شدید موسم کے بارے میں خبردارکیا ہے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.