29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان،محمدعمران کپتان مقرر
جنگ نیوز -
اسلام آباد…پاکستان ہاکی فیڈریشن کے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے اٹھارہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے ، محمد عمران کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے ۔ ٹیم کا اعلان اسلام آباد میں چیف سلیکٹر حنیف خان نے دو روزہ ٹرائلز کے بعد کیا، پانچ مئی سے ایپوہ میں ہونیوالے ایونٹ کیلئے منتخب ٹیم میں کپتان ایم عمران اور نائب کپتان شکیل عباسی کے علاوہ عمران شاہ, کاشف شاہ ، سہیل عباس ، رضوان جونیئر ، وسیم احمد ، ایم راشد ، فرید احمد ، محمد توثیق ، وقاص شریف، ریحان بٹ ، ایم رضوان سینئر ، محمد زبیر ، محمد عمران جونیئر، حثیم خان ، وقاص اکبر اور عمر بھٹہ شامل ہیں ، شفققت رسول کو بیماری کی وجہ سے آرام دیا گیا ہے۔حنیف خان کا کہنا تھا کہ ٹیم کے انتخاب میں کوچ مشعل وین ڈین سے بھی رائے لی گئی۔