تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

لاہور: راوی روڈ پرماں،باپ اور بیٹی تیز رفتار ویگن سے کچل کر ہلاک

جنگ نیوز -
لاہور ... لاہور میں راوی روڈ پر تیز رفتار ویگن نے ماں،باپ اور بیٹی کو کچل دیا۔ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔راوی روڈ پر پیر مکی کے مزارپر سلام کیلئے آنے والا گوجرانوالہ کا محمد شریف اپنی اہلیہ حفیظاں اور بیٹی روبیلہ کے ہمراہ سڑک عبور کررہاتھا کہ یکی گیٹ کی جانب سے آنے والی تیز رفتار ویگن کی زد میں آگئے حادثے میں حفیضاں بی بی موقع پرجاں بحق ہو گئٍی جبکہ ستر سالہ محمد شریف اور اسکی بیٹی روبیلہ ہسپتال پہنچ کردم تو ڑ گئے۔ایس ایچ او تھانہ بھاٹی مظہر حسین کاکہنا تھا کہ راوی روڈ پر سپیڈ بریکر نہ ہونے کے باعث آئے روز حادثے ہوتے رہتے ہیں ۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.