29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
بلوچستان:نصیرآبادمیں پولیس موبائل پرحملہ،2اہلکارجاں بحق،3زخمی
جنگ نیوز -
کوئٹہ ... بلوچستان کے علاقے نصیرآباد میں پولیس موبائل پر نامعلوم افراد کے حملے میں دو اہلکار جاں بحق اور تین شدید زخمی ہوگئے۔پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور ہلاک اور ایک گرفتار کرلیاگیا۔پولیس کے مطابق میر حسن تھانے کے اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ پیروپل کے مقام پر چار نامعلوم مسلح افراد نے پولیس موبائل پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔فائرنگ کے نتیجے میں کانسٹیبل رب نواز سمیت دو اہلکار موقع پر ہی جاں بحق اور اے ایس آئی وزیر خان سمیت تین اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایک حملہ آور کو ہلاک اور ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔جبکہ ان کے ساتھی فرار ہوگئے۔ پولیس نے علاقے میں ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔زخمی اہلکاروں کو ڈیرہ مراد جمالی اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔