تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

پی ایس او شدید مالی بحران کا شکار ،7.7ارب ٹیکس ادائیگی کا نوٹس جاری

جنگ نیوز -
کراچی …پی ایس او کے پاس فرنس آئل درآمد کرنے کیلئے پیسے نہیں، دوسری جانب پی ایس او کو سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس کی مد میں7.7 ارب روپے کی ادائیگی کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔پی ایس او حکام کا کہنا ہے کہ ان کے پاس فرنس آئل درآمد کرنے کیلئے پیسے نہیں ہیں، کیونکہ ایک طرف تو ادارے کو185ارب روپے کے واجبات کی وصولی کرنی ہے تو دوسری جانب ریفائنریز کو100 ارب جبکہ درآمد کیے گئے تیل کی مد میں49 ارب روپے ادا بھی کرنے ہیں۔اس کے علاوہ فیڈرل بورڈ آف ریوینونے پی ایس او کو سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس کی مد میں7.7 ارب روپے کی ادائیگی کا نوٹس جاری کر دیا ہے، جبکہ پی ایس او کی جانب سے بروقت ٹیکس کی ادائیگی نہ کرنے کے باعث ایف بی آر نے بینکوں کو پی ایس او کے کھاتے غیر فعال کرنے کا نوٹس جاری کردیا ہے۔دوسری جانب پاکستان اسٹیٹ آئل کو موقف ہے کہ اس کے پاس تیل کی خریداری کے لیے رقم موجود نہیں ہے، اور اسی وجہ سے بجلی کی تقسیم کا کمپنیوں کو فرنس آئل کی فراہمی ممکن نہیں اور جس سے آنیوالے دنوں میں لوڈشیڈنگ میں بحران شدت اختیار کرسکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.