تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

سپریم کورٹ : سی ڈی اے کو 2ہزار پلاٹس کی قرعہ اندازی سے روکدیاگیا

جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے سی ڈی اے کو اپنے ملازمین کو2 ہزار پلاٹس کی الاٹمنٹ کیلئے کل ہونیوالی قرعہ اندازی سے روک دیا ہے۔ سی ڈی اے کے ریٹائرڈ ملازمین کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست کی سماعت جسٹس ناصر الملک اور جسٹس جواد ایس خواجہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔ درخواست گزاروں کے وکیل رائے محمد نواز کھرل ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکلان نے1990 میں پلاٹوں کے حصول کی درخواست دی مگر سی ڈی اے نے اراضی دستیاب نہ ہونے کا بہانہ بنا کر آج تک الاٹمنٹ نہیں کی جبکہ دو ہزار ملازمین کو پلاٹس دینے کیلئے تیس اپریل کو قرعہ اندازی کی جا رہی ہے۔ عدالت نے سی ڈی اے سے مکمل ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت چار مئی تک ملتوی کر دی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.