تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:48

ریٹیل سطح پر چینی کی قیمت74روپے فی کلو سے تجاوز کرنے کا خدشہ

جنگ نیوز -


کراچی…مہنگائی سے پریشان عوام کو مہنگائی کے مزید کڑوے گھونٹ پینے پڑیں گے۔ ریٹیل سطح پر چینی کی قیمت 74 روپے فی کلو سے تجاوز کر جانے کا خدشہ ہے۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق گزشتہ آٹھ روز کے دوران چینی کی فیکٹری قیمت میں سندھ و پنجاب میں ڈھائی روپے سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا اور سندھ میں چینی کی فیکٹری قیمت 71 جبکہ پنجاب میں 72 روپے فی کلو ہوگئی۔ ریٹیل سطح پر چینی کی فی کلو قیمت 74 سے 75 روپے فی کلو ہے اور اگر چینی کی قیمتوں میں کمی کے اقدامات نہ کئے گئے تو اس کی قیمت 75 روپے سے تجاوز کرجانے کا خدشہ ہے۔ اندسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم جولائی 2011 کو ملک میں چینی کا اسٹاک تقریبا ساڑھے 13 لاکھ ٹن تھا جس میں سے سندھ کے پاس 4 لاکھ 25 ہزار ٹن ،، پنجاب کے پاس 8 لاکھ 5 ہزار ٹن جبکہ صوبہ خیبر پختون خواہ میں تقریبا 90 ہزار ٹن چینی موجود تھی۔ ملک میں چینی کا اسٹاک طلب سے زائد ہے جورواں سال دسمبر تک کے لیے کافی ہے۔ اس کے باوجود منافع خور اس کی قیمت میں بلا جواز اضافہ کررہے ہیں جس کا خود وزارت پیداوار نے بھی نوٹس لیا ہے لیکن عوام کا کہنا ہے کہ زبانی باتوں کیبجائے حکومت کو چینی کی قیمتوں میں کمی کے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ ماہرین کے مطابق جون 2011 سے اب تک چینی کی قیمت 9 روپے اضافے کے ساتھ اوسطاً 74روپے فی کلو کی سطح پر آگئی اور آئندہ ایک ماہ کے لیے چینی کی قیمتیں اس سطح پر بر قرار رہتی ہیں تو ماہانہ کھپت 3 لاکھ ٹن کو دیکھتے ہوئے عوام کی جیب سے چینی کی خریداری کے لیے اضافی 2 ارب 70 کروڑ روپے کی رقم منافع خوروں کی تجوریوں میں چلے جانے کا خدشہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.