تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:48

کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرینوں کی تاخیر سے آمدورفت کا سلسلہ جاری

جنگ نیوز -
کوئٹہ…کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرینوں کی تاخیر سے آمدورفت کا سلسلہ جاری ہے۔اندرون ملک سے آنے والی تمام ٹرینیں کئی کئی گھنٹے کی تاخیر سے پہنچ رہی ہیں جس کے باعث مسافروں کوشدید مشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے۔ریلوے ذرائع کے مطابق کراچی سے کوئٹہ آنے والی بولان میل سات گھنٹے کی تاخیرسے رات پونے گیارہ بجے کوئٹہ پہنچے گی اسی طرح راولپنڈی سے کوئٹہ آنیوالی جعفرایکسپریس سات گھنٹے اورپشاور سے کوئٹہ آنیوالی کوئٹہ ایکسپریس بھی7 گھنٹے کی تاخیرسے کوئٹہ پہنچیں گی کوئٹہ میں اندرون ملک سے ٹرینوں کی لیٹ آمدروزانہ کامعمول بن گیاہے۔جس نے مسافروں کوشدیدگرمی اور روزے میں پریشان کررکھاہے۔حکام کومتعددبارشکایات کے باوجوداس کے معمول میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.