12 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:48
خیبر پختونخوا حکومت کا سرکاری ملازمین کو عید سے قبل تنخواہیں دینے کا اعلان
جنگ نیوز -
پشاور…خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کو عید سے ایک ہفتہ قبل تنخواہیں دینے کا اعلان کیا ہے اعلان کے مطابق سرکاری ملازمین کو پچیس اگست کو تنخواہیں دی جائینگی۔ جس کا مقصد ملازمین کو عید کی خریداری میں آسانی فراہم کرنا ہے۔ حکومت کی جانب سے ریٹائرڈ ملازمین کو بھی بروقت پنشن دینے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔