12 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:23
طب کی دنیا میں نئی تاریخ رقم ،خاتون کا رحم ٹرانسپلانٹ
جنگ نیوز -
استنبول…این جی ٹی...اولاد ہرشادی شدہ جوڑے کی خواہش ہوتی ہے تاہم جولوگ اولاد کی نعمت سے محروم ہوتے ہیں وہ اسکے حصول کے لیے طب کی دنیا میں موجود تمام امتحانوں سے گزرنے کے لے تیار نظر آتے ہیں۔اس مسئلے کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ترکی کے سرجن نے گذشتہ دنوں ایک سنگِ میل کی سی حیثیت رکھنے والے آپریشن میں ایک خاتون کے جسم میں رحم کی ٹرانسپلانٹیشن سرجری کی ہے۔21سالہ Derya Sert پیدائشی طور پر پیداواری اعضاء سے محروم تھیں لہٰذا انکے یہاں بچے کی پیدائش ناممکن تھی تاہم اب رحم ٹرانسپلانٹ کروانے کے بعد وہ ماں بننے کے قابل ہوگئی ہیں۔ترکی کیAkdeniz Universityکی میڈیکل فیکلٹی میں ہونے والی یہ سرجری 10گھنٹے تک جاری رہی ہے جس میں گائناکولوجسٹ سمیت ماہر سرجنوں نے حصہ لیا۔اپنی نوعیت کا یہ پہلا ٹرانسپلانٹ اگر کامیابی سے ہمکنار ہوتا ہے تو آنے والے دنوں میں اولاد سے محروم کئی خواتین کے لیے اولاد کا حصول ممکن بنایا جاسکے گا۔