12 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:23
بن مانس کے حملے کا شکار خاتون کی سرجری،پہلی تصاویر منظرِ عام پر
جنگ نیوز -
نیویارک…این جی ٹی...2009میں ایک بن مانس کے حملے کے باعث بُری طرح زخمی ہونے والی امریکی خاتون کے چہرے کی ٹرانسپلانٹ سرجری کی پہلی تصاویر منظرِ عام پر آگئی ہیں۔2009میں57سالہ Charla Nashپر ایک بن مانس نے حملہ کیا تھا جس سے ناصرف انکے چہرے کے خدوخال بُری طرح بگڑگئے تھے بلکہ وہ اپنی آنکھوں سے بھی محروم ہوگئی تھیں۔Charlaکے چہرے کا مکمل ٹرانسپلانٹ رواں سال مئی کے مہینے میں کیا گیا تھا جس کی پہلی تصاویر گذشتہ روز جاری کردی گئیں۔واضح رہے کہ20گھنٹے جاری رہنے والی اس سرجری میں Charlaکی آنکھیں ،ناک اور ہونٹ کے خدوخال کو ٹھیک حالت میں لانے کی ہر ممکن کوشش کی گئی ہے۔